ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی ایس سی کے 12ویں کے نتائج جاری، غازی آباد کی ہنسیکا اور مظفر نگر کی کرشمہ نے کیا ٹاپ

سی بی ایس سی کے 12ویں کے نتائج جاری، غازی آباد کی ہنسیکا اور مظفر نگر کی کرشمہ نے کیا ٹاپ

Thu, 02 May 2019 21:39:00    S.O. News Service

نئی دہلی/2مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سی بی ایس سی بورڈ نے جمعرات کو 12ویں کے نتائج جاری کردیے، 500 میں سے 499 مارکس لاکر پہلے مقام پر دو لڑکیوں نے جگہ بنائی ہے، وہیں تین لڑکیوں نے 500 میں سے 498 نمبر لاکر دوسرا مقام حاصل کیا ہے، طالب علم اپنے نتائج سی بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ cbse.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں. اس سال کی 12 ویں امتحان میں 12.87 لاکھ لڑکے / لڑکیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا، 83.4 فیصد بچوں نے امتحان پاس کیا. 

12ویں کے نتائج میں لگاتار 5ویں بار لڑکیوں نے لڑکوں سے بازی ماری ہے، بورڈ کے امحتان میں 2014 میں آخری بار سارتھک اگروال 99.6 فیصدی کےساتھ ٹاپر بنے تھے، اسکے بعد سے لگاتار 5ویں سال لڑکیاں ٹاپ پر ہے-


Share: